کوئٹہ، پاک فوج ، ایف سی کے تعاون سے ائیر ایمبولینسز کے ذریعے مریضوں کی زیارت سے کوئٹہ منتقلی کے لئے آپریشن کا آغاز صبح ہی سے کردیا گیا، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ، زلزلے کے فورا بعد ہی زیارت میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال شروع کر دی گئی پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان
کوئٹہ، سول سنڈیمن اسپتال ، بی ایم سی ، ٹراما سینٹر سمیت تمام ٹرشری کئیر ہاسپیٹلز میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان
کوئٹہ، 12 کور ، فرنٹئیر کور بلوچستان نے فوری رسپاونس دیا کمانڈر سدرن کمانڈ ، آئی جی ایف سی اور تمام جوانوں کا جذبہ قابل ستائش ہے، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ، تمام صورتحال پر نظر ہے این ڈی ایم اے، محکمہ صحت ، پاک فوج اور ایف سی سمیت تمام اداروں کی ریسیکیو سرگرمیوں کو مربوط بنا رہے ہیں پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان